پشاور کے چڑیا گھر میں ایک سال کے دوران 30 جانوروں کے یہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سال کے اس آخری ماہ میں بھی پشاور چڑیا گھر میں نیل گائے اور ہرن کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
پشاور کے چڑیا گھر میں نیل گائے کے ہاں 2 جبکہ ہرن کے ہاں1 بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کی جاتی ہے، جس سے ان کی افزائش اچھی ہورہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ان تین جانوروں کی پیدائش کے بعد رواں سال مختلف جانوروں کے مجموعی طور پر 30 بچے پیدا ہوئے۔
چڑیا گھر سیر کو آنے والے کہتے ہیں کہ انھیں یہاں آکر خوشی بھی ہوتی ہے اور مختلف جانوروں کے بارے میں مفید معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں۔
دوسری جانب رواں سال سردی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر چڑیا گھر میں جانوروں کے لیے شیلٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔
جانوروں کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر اور معمول سے زیادہ خوراک دینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔