• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ، لاہور سرفہرست ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرین میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وبائی مرض کے پھیلاؤ کے حوالے سے لاہور سرفہرست ہے۔

عثمان بزدار نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ محکمہ صحت کی معاونت کی جارہی ہے آج ہی 1 ارب روپے کا بجٹ جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سے زیادہ بڑے جلسے کوئی بھی نہیں کرسکتا، ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو کورونا وائرس پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کررہی ہے، محکمہ صحت کو 1 ارب روپے سے زائد کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے تمام اسپتالوں میں متعلقہ ایچ ڈی یوز کو فعال کردیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں جہاں غیرقانونی سرگرمیاں ہوں گی، وہاں وہاں قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر بھی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں، کورونا انجکشنز کیلئے مزید خریداری کا آرڈر دے دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے، لاہور میں 625 اور پنجاب میں 2 ہزار سے زائد مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن میں لاہور میں خوشخبری ملے گی، انتظار کریں۔

تازہ ترین