گوجرانوالہ کے علاقے پاسبان کالونی میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مبینہ طور پر تیزاب پلادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون پر معمولی جھگڑے کے بعد شوہر، ساس اور سسر نے تشدد کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے بعد سسرالیوں نے زبردستی تیزاب پلایا۔
پو لیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔