رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں مبینہ طور پر مکان پر قبضہ کی کوشش کی گئی۔ مزاحمت پر حملہ آوروں نے اہل خانہ پرتشدد کیا۔ جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو ڈنڈوں سے تشدد کرتے اور مکان کی دیوار گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خان پورکی ریاض کالونی کے رہائشی ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آور منظور، عباس، بابر مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ملزمان نے پہلے بھی 3 بار قبضہ کی کوشش کی، جس کی رپورٹ تھانہ سٹی میں رپورٹ جمع کرائی تھی۔
ڈی پی او رحیم یارخان کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری سے 2 مرلے زمین لیکر گھر بنایا تھا۔ اعلیٰ حکام تحفظ فراہم کریں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔