• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے، رانا ثناء اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا، آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ  اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا، یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  یہ لوگ پوری دنیا میں ان کی ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے، میرا قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کردیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر عمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین