• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی دھماکے کا ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا



 نیو کراچی میں گھر میں گیس لیکیج دھماکے کا ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں گھر میں گیس لیکیج دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

 دو روز پہلےگیس لیکیج دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

واضح رہے کہ کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا، جبکہ حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب واقع امام بارگاہ کے قریب گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا۔


دھماکے سے عمارت میں آگ بھی لگ گئی تھی جسے علاقہ مکینوں نے بجھا دیا تھا۔

تازہ ترین