• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ

انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گیس پریشر بہت کم ہے، گیس سوئچ کھلا چھوٹ جانے سے گیس بھر گئی جس کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ گھروں میں وینٹیلیشن نہ ہونے کے باعث یہ حادثات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس اگر نہ آرہی ہو تو سوئچ بند کردیا کریں۔

عابد علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس گھر کے دروازے بند تھے اور کھڑیاں بھی بند تھیں، صبح گھر میں ماچس جلائی گئی جس سے دھماکا ہوا۔ 

واضح رہے کہ کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا 1 بچہ جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین