پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق انجری کے باعث حسن طارق رحیم چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئے۔
لاہور میں حسن طارق رحیم ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، انجری کی وجہ سے اعصام الحق ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
لاہور جمخانہ میں شروع ہونے والے ایونٹ میں مینزسنگل، ڈبلز اور ویمنز اور انڈر 18 کی کیٹگری میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔
ٹورنامنٹ پاکستان میں سب سے زیادہ انعامی رقم والا ٹینس ایونٹ ہے، جس میں مرد و خواتین کو یکساں انعامی رقم ملے گی۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی شریک ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
اعصام الحق نے ایونٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اس ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کو بہت مس کررہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ وطن واپس آکر اپنے بھانجے کے ساتھ کھیلتے وقت میر ٹخنہ مڑگیا تھا، جس کی بحالی کا پروگرام شروع کردیا ہے۔