جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج ان حکمرانوں نے کشمیر بیچ دیا ہے۔ کشمیریوں کی عزت و ناموس پرسیاست کی گئی۔ آج ہم پر نااہل لوگ مسلط ہیں۔ ایسے نالائق حکمران پاکستان کی تاریخ میں نہیں رہے۔
لکی مروت میں مولانا امان اللّٰہ کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علماء کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مشکلات کا شکار اور مسلمان زیر عتاب ہیں۔
مو لانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس قوم کے حکمران آج کے حکمرانوں جیسے ہوں گے تو اس قوم کے حالات بھی ایسے ہی ہونے ہیں۔