بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی پرفارمنس پر انھیں سراہے جانے پر خوش ہیں جبکہ کہتی ہیں کہ انھیں مقابلے کی کوئی فکر نہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج کل کمپٹیشن بہت زیادہ ہے، اور مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے، میں نے خود کو سخت محنت کرنے والا بنالیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی اس طرح کا مقابلہ نہیں ہوتا تو خوشنودی طاری ہوجاتی ہے، صرف کمپٹیشن ہی مجھے مزید مضبوط بننے کا چیلینج دیتا ہے۔
ثنا نے کہا کہ میں اپنے جذبات، عدم تحفظ اور مسائل کو خود ہی حل کرلیتی ہوں، مجھے جو کردار دیے جاتے ہیں میں اچھے سے نبھاتی ہوں، میرا کیا ہوگا وہ زیادہ بڑی سوچ نہیں ہے، میں اسے اس طرح دیکھتی ہوں کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ میرے دماغ کو اس طرح سوچنے کے لیے کس طرح سکھایا، لیکن میرا خیال ہے کہ اس لاک ڈاؤن نے ایسا کر دیا ہے۔