• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا

روسی حکومت نے دارالحکومت ماسکو میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی ویکسین ’اسپتنک فائیو‘ لگانے کا عمل شروع کر دیا۔

ماسکو میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ویکسین شہر میں موجود 70 کلینکس میں لگائی جا رہی ہے۔

ٹاسک فورس کے مطابق یہ ویکسین سب سے پہلے ڈاکٹرز، طبی عملے، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو لگائی جائے گی۔


ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے گذشتہ روز اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ ’پہلے پانچ گھنٹوں میں پانچ ہزار افراد نے خود کو ویکسین کے لیے رجسٹر کیا جن میں ٹیچرز، ڈاکٹرز، سوشل ورکرز شامل ہیں، ان افراد کو وائرس لگنے کا خدشہ سب سے زیادہ ہے۔‘

تازہ ترین