سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 190 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک روز میں مہلک وائرس 14 افراد کی جان لے گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 526 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 954 ہوچکی ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 324 رہی جس کے بعد اب تک اس مرض سے 3 لاکھ 48 ہزار 562 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 603 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 4 ہزار 10 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں۔