• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

بے قرار سونے کی قیمت کو آج قرار رہا، قیمت مقامی اور عالمی صرافہ میں وہی ہے جو کل تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 564 روپے ہے۔

گذشتہ روز اور آج کی قیمت میں کوئی فرق نہ پاکستان میں آیا نہ عالمی صرافہ میں، ایک اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 839 ڈالر ہی ہے۔

تازہ ترین