• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: شمالی علاقوں میں پیر سے بارش و پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں پیر سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جو بدھ کی صبح تک صوبے میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اس موسمی صورتحال کے باعث پیر سات دسمبر اور منگل آٹھ دسمبر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ہرنائی، چاغی، نوشکی، بولان، شیرانی اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔


محکمہ موسمیات نےموسم کی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کو الرٹ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین