• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر کے وسط میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان

کراچی میں دسمبر کے وسط میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت رہ سکتے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان رہے گا، 6 اور7 دسمبر کو مغربی سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ 10دسمبرکے بعد مغربی سسٹم ملک کے جنوبی حصے پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ میں اس دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان رہے گا۔

خالد ملک نے بتایا کہ بارش اور تیز سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، دسمبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 12.7ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تازہ ترین