• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کی یومِ سندھی ثقافت پر قوم کو مبارکباد


سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ سندھی ثقافت پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ آج ملک اور سندھ بھر میں سندھی ثقافت کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں، ہمارا سندھ ہزاروں سالہ قدیم ثقافت کا دیس ہے، ہمیں اپنی قدیم ثقافت پر فخر ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمارا سندھ صوفی بزرگوں کا دیس ہے، پیار و محبت کا دیس ہے۔


انھوں نے کہا کہ ہمارا سندھ ٹوپی اجرک اور خوبصورت کلچر اور رنگوں کا دیس ہے، وادی مہران کی ثقافت کے ذریعے، پاکستانی پرچم تلے محبت کا درس دیا جارہا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت کو یاد رکھتی ہیں، اجرک اور ٹوپی سندھی ثقافت کی پہچان ہیں اور پاکستان کی شان ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے، اپنے ملک پاکستان سے پیار ہے، سندھی ثقافت پاکستان کی پہچان ہے۔

تازہ ترین