• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں دوبارہ اضافہ

پشاور کے اسپتالوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 26 کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد اکبر نے بتایا کہ اسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے 19 مریض زیرِ علاج ہیں۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے 3 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر اسپتال میں اقدامات کیئے گئے ہیں جبکہ زیادہ مریضوں کی صورت میں کورونا کمپلیکس دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 63  لاکھ 93 ہزار 338 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین