رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے 3 ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبد اللّٰہ میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔
پولیس مہم کے حوالے سے قائم ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے پولیو ہائی رسک اضلاع میں آج مہم کا دوسرا کیچ اپ ڈے منایا جا رہا ہے۔
کیچ اپ ڈے میں پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا 90 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔
ایمرجینسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسدادِپولیو مہم پہلے ہی اختتام پزیر ہوچکی ہے۔
ای او سی برائےانسدادپولیو کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا 92 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔
ایمرجینسی آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں مہم کے لیے 25 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔