• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج


راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قدیر اور اس کی اہلیہ طیبہ نے بچی پر تشدد کے بعد سر کے بال کاٹے۔

جڑانوالہ کی رہائشی کم سن ملازمہ 2 سال سے اس گھر میں کام کر رہی تھی۔

کمسن ملازمہ پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

تشدد کی شکار کمسن ملازمہ نے سی پی او راولپنڈی سے انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔


متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ وہ 2 سال سے طیبہ کے گھر میں کام کررہی تھی، اس پر طیبہ اور اس کا شوہر تشدد کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین