• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گفتگو کو اشاروں کی زبان میں تبدیل کرنے والا سافٹ وئیر تیار

اس جدید دور میں سائنس داں ہر کام کو آسان بنانے کے لیے حیران کن چیزیں ایجا دکر رہے ہیں ۔سماعت سے محروم افراد کے لیے ایک نئی اختراع بنائی گئی ہے ۔ جو بولے جانے والے الفاظ کو ایک ویڈیو ماڈل یا ڈیجیٹل اوتار سے ظاہر کردیتی ہے۔ اس طرح بہت مؤثر انداز میں سماعت اور بصارت سے محروم ان افراد تک اپنی بات پہنچائی جاسکتی ہے۔

برطانیہ میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) سے وابستہ ایک کمپنی نے یہ سافٹ ویئر بنایا ہے جو نیورل نیٹ ورک کی طرز پر کام کرتا ہے اور ڈیجیٹل کردار تخلیق کرتا ہے۔ جیسے ہی کوئی گفتگو کرتا ہے یہ سائن لینگویج (اشاروں کی زبان) ادا کرنے والے ڈیجیٹل اوتار سے ویڈیو کی صورت میں ادا ہوتی ہے۔

اس طرح عین حقیقی تصاویر والی ویڈیو ظاہر ہوجاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی شخص اپنے اشارے سے کچھ سمجھارہا ہے۔ یہ عمل چند لمحوںمیں ہوجاتا ہے۔ ایک وقت میں اسے بہت سے افراد ویڈیو کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔اس منصوبے کے لیے سائن ایچ کمپنی نے اس کے لیے انسانی ڈھانچہ اور تھری ڈی ماڈل بنایا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین