• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل میں آج آرام کا دن، سیمی فائنل کی دوڑ کیلئے کل گھمسان کا رنگ جمے گا

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں ایک روز آرام کے بعد کل بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر جافنا اسٹالینز 8 کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

ہمبنٹوٹا میں لنکا پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو آرام کے بعد پیر کو ایونٹ میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر موجود گال گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم کو کولمبو کنگز کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔

جیت کی صورت میں ہی گال گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات رہیں گے۔

دن کا دوسرا میچ دمبولا وائی کنگ اور جافنا اسٹالیز کے درمیان کھیلا جائے گا، اس وقت ٹیبل پر جافنا اسٹالینز پہلے جبکہ کولمبو کنگز اور دمبولا وائی کنگ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہر ہیں۔ 

کینڈی ٹسکرز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میں سے کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔

 ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین