وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہاں جلسہ نہیں ہونا چاہیے تھا وہاں کنٹینرکی بھی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سختی نہیں ہو سکتی ، آگاہی دی جا سکتی ہے۔
محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری سرگرمیوں کو مؤخر کر دیں، کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، احتیاط نہ کی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار361 ہو گئی جبکہ ایک دن میں کورونا کے مزید 3 ہزار308 کیس سامنےآ گئے۔