• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا سے متعلق ابھی 5 فیصد سچائی بتائی ہے، اسد خٹک

ماڈل و اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا وینا پر بچے اغوا کرنے کے الزامات کے ساتھ دیگر دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔

اسد خٹک نے اب اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ 6 برس تک ہر ظلم و ستم پر خاموش رہے ہیں اور صبر کیا ہے لیکن آخر میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

سابق شوہر نے وینا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی وینا سے متعلق 5 فیصد بھی سچائی سامنے نہیں لائے ہیں۔

دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے بچے اغوا کرنے اور اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) سے رابطہ کرلیا۔


خیال رہے کہ وینا ملک نے کیمرے کی روشن آنکھوں، ہر سو رونقیں بکھیرتی روشنیوں اور رنگ برنگی گلیمر کی دنیا کو اچانک خیر باد کہہ کر اپنے شوہر کے ساتھ گھر بسانے کا ارادہ کیا تھا۔

اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

وینا ملک کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ میرے خلاف پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جس کے جواب میں میری جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں کیس رجسٹرڈ کروادیا گیا ہے۔

وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین