• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ورون دھون کورونا وائرس کا شکار

بھارت کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار ورون دھون کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ 

اداکار نے اس اس مہلک وباء سے متعلق فوٹوز اینڈ ویڈیو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر بیان میں بتایا۔

ورن نے لکھا کہ اس کوویڈ -19 کے وقت میں میں اپنے کام پر واپس آیا ہوں تو مجھے بھی کورونا وائرس ہوگیا ہے۔ 


اپنی نئی فلم جگ جگ جیو کے سیٹ سے متعلق انھوں نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے کوویڈ-19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں، لیکن پھر بھی زندگی میں کچھ یقینی نہیں ہے۔

نوجوان سپر اسٹار نے اپنی بیماری کا بتانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کو نصیحت کی کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔


ورون دھون نے اپنی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین