• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچا چڈا اور علی افضل، ورن دھون کا بھی اپنی شادی ملتوی کرنیکا فیصلہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں اپریل کے آخری ہفتے میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیں گے تاہم اب دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کی شادی بھی ملتوی ہوگئی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث علی فضل اور ریچا چڈا نے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اب رواں سال کے آخر میں شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’دونوں اداکار چاہتے ہیں کہ ان کی فیملی اور دوست کورونا وائرس کی اس وبا سے محفوظ رہیں‘۔واضح رہے کہ خبریں ہیں کہ ریچا چڈا اور علی فضل کے علاوہ بولی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹس تھیں کہ ورن دھون اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال مئی میں تھائی لینڈ میں شادی کرنے جارہے ہیں تاہم اب ان دونوں نے بھی کورونا وائرس کے باعث اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تازہ ترین