• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں 11 سالہ بچی پر تشدد، گرفتار خاتون کی میڈیا کو دھمکیاں


فیصل آباد میں گیارہ سالہ بچی پر تشدد پر گرفتار خاتون میڈیا کو دھمکیاں دینے پراترآئیں، خاتون نے اپنی غلطی ماننے سے بھی انکار کر دیا۔

عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتےہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

 کیس کا مرکزی ملزم رانا منیر گزشتہ روز ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔

 مدینہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے تشدد کیس میں غفلت برتنے پر محکمانہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

تحقیقات کے لیے پولیس حکام نے ایس ایچ او تھانا مدینہ ٹاؤن اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

 دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متاثرہ بچی کو تحویل میں لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔


 عدالت نے متاثرہ بچی کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، بچی پر تشدد میں ملوث بچے حمزہ کو بھی عدالت میں پیش کرنے کیلئے والدین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 پولیس نے تشدد کا شکار بچی کو ساہیوال لے جا کر والدین کے سپرد کردیا تھا۔

تازہ ترین