• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی پر تشدد کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی


فیصل آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم رانا منیر کی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کروالی۔

ادھر پولیس نے متاثرہ بچی کو عدالت میں پیش کیے بغیر ہی بچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پولیس کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ ہم نے درج کروایا تھا، بچی کو ادارے کی تحویل میں دینا پولیس کی ذمہ داری تھی۔


  چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس کے اقدام کے خلاف عدالت میں کیس فائل کیا جائے گا۔

تازہ ترین