• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، صوبے میں کورونا کے مزید 1726 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 1484 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3060 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 41 ہلاکتوں کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3060 ہوگئی ہے۔  یہ کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق اس دوران صوبے بھر میں 12442 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1726 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ موجودہ تشخیصی شرح کا 13.9 فیصد ہے۔ جبکہ 1352 مریض صحتیاب ہوئے۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد 160933 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے 22219 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 76 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق 1726 نئے کیسز میں سے 1484 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین