راولپنڈی کے علاقے کرتار پورہ میں 5 سال کا بچہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کو حازق نامی بچے کو گلی میں آوارہ کتے نے سر اور آنکھ کے قریب کاٹا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بچے کو قریبی اسپتال علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
اسپتال ذرائع نے کہا کہ دوبارہ طبیعت بگڑنے پر بچے کو ہولی فیملی اسپتال لے جایا گیا۔
اس حوالے سے اسپتال سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 دسمبر کو بچہ جاں بحق ہوا، موت کی وجہ آوارہ کتے کا کاٹنا ہے۔