کراچی(اسٹاف رپورٹر)1984 میں لاس اینجلس اولمپکس جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑی اور سابق کپتان رشید الحسن اور ان کے بیٹے زنیر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔رشید الحسن کا کہنا ہے کہ میرا اور بیٹے زنیر رشید کا کورونا مثبت آگیاہے۔ گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے، جبکہ بیوی اوربیٹی کاٹیسٹ منفی آیاہے رشیدالحسن نے دعائوں کی درخواست کی ہے ۔