اماراتی پرواز سے تل ابیب سےدبئی پہنچنے والے اسرائیلی مسافر کو اماراتی حکام نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام نے مسافروں سے دوبارہ آن لائن ویزہ انٹری کرنے کو کہا۔
دبئی میں اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے تک روکےرکھا، اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے پیر کی صبح تل ابیب سے دبئی پہنچےتھے۔
طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث 160 اسرائیلی مسافروں کو دبئی ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث اسرائیل جانے والی دو دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی وزارت خارجہ سےرابطہ کیا ہے اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔