• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی نقابی مصنفہ فوربز کی فہرست میں شامل ہونے میں کامیاب

معروف اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے جاری کی گئی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں امریکا کی پہلی نقابی مصنفہ حفصہ فیضل بھی شامل ہیں۔

فوربز نے  آئسی ڈیزائنسیز (آئسی ڈیزائز) کمپنی کی بانی 27 سالہ حفصہ فیضل کو کارکردگی کی بنیاد پر 30 بہترین نوجوانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

میگزین نے حفصہ کی کمپنی کو آرٹ اینڈ اسٹائل کی کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔


حفصہ فیضل امریکی مصنفہ ہیں اور ان کا فکشن ناول ‏’وی ہنٹ دی فلیم‘ نیویارک ٹائمز میگزین کی 10 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بہترین کتابوں میں شامل ہوچکا ہے۔ ان کا یہ ناول مئی 2019 میں شائع ہوا تھا۔

اس سے قبل وہ اپنی ایک اور کتاب ’وی فری دی اسٹارز‘ کے لیے ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

حفصہ فیضل امریکی شہر ٹیکساس کی رہائشی ہیں، ان کے والدین کا تعلق سری لنکا سے ہے، حفصہ فیضل امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں پیدا ہوئیں۔


حفصہ نے 17 سال کی عمر میں نے قلم سے دوستی اور بلاگ رائٹنگ کے زریعے باقاعدہ رائٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہیں ناول نگار لیگ بارڈگو، روشہنی چوکشی اور رینی اہدی نے متاثر کیا، جب کہ گریسلنگ بائی کرسٹن کیشوران کی زندگی کی وہ کتاب ثابت ہوئی جس نے ان میں کتابیں پڑھنےکا شوق پیدا کیا۔

تازہ ترین