• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئسولیشن ختم، نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹر خوش


نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹڑ پر شاداب خان، اظہر علی اور دیگر نے سیلفیز شیئر کیں۔

شاداب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قرنطینہ کے بعد اب ہم آزادی سے اپنی زندگی جی رہے ہیں۔


سرفراز نے شاداب کا لنچ کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا، اظہر علی نے باہر مداحوں کے ساتھ سیلفیز لیتے تصویریں شیئر کیں۔

اظہر علی نے نارمل زندگی کی طرف آنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل52 اراکین کرائسٹ چرچ کےمقامی ہوٹل پہنچ گئے، مقامی ہوٹل میں 2گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجےکوئنز ٹاؤن پہنچےگا، کوئنز ٹاؤن میں قومی ٹیم اورپاکستان شاہینز کے اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا، دوسرا رکن جمعرات کوکوئنزٹاؤن میں موجود اسکواڈ کوجوائن کرےگا

تازہ ترین