پشاور (نمائندہ جنگ) آن لائن گیم کے ذریعے دوستی قائم ہونے کے بعد پشاور کی میٹرک کی طالبہ کراچی کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی ۔
انعام اللہ خان سکنہ تہکال نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اہل خانہ کے ہمراہ سورہاتھا صبح ان کی آنکھ کھلی تو اسکی سولہ سالہ بیٹی ب گھر میں موجود نہیں تھی جو اپنے بھائی کا موبائل بھی ساتھ لے گئی ہے پولیس نے دریافت شروع کی تو معلوم ہوا کہ ب کو سعید لغاری ولد صفدر علی سکنہ کراچی ملیر نے بہلا پھسلا کر اغواء کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔
پولیس کا کہناہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ وہ میٹرک کی طالبہ ہے اوراس کی کراچی کے رہائشی سعید لغاری کے ساتھ انٹر نیٹ پر لڈو گیم کھیلنے کے دوران دوستی قائم ہو گئی تھی اور اس کے بعد و ہ نیٹ پر گپ شپ لگاتے تھے۔