• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ اسپتال، ایک مرتبہ پھر آکسیجن کی فراہمی میں خرابی

پشاور( ارشدعزیز ملک) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں منگل کی شام ایک مرتبہ پھرآکسیجن کی فراہمی میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ہنگامی طورپر حیات آباد ٹیچنگ ہسپتال سے عملے کوخرابی دور کرنےکے لئے طلب کرلیا گیا جنھوں نے رات دس بجے کے قریب گیس کا پریشر بحال کردیا تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق اس دوران کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔باوثوق ذرائع کے مطابق منگل کی شام چھ بجے کے قریب ہسپتال کے پلانٹ سے اکسیجن کے پریشر میںکمی پیدا ہوگئی جس سے مریضوں کو اکسیجن کی فراہمی میں خلل پیدا ہوگیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ہنگامی حالت میں حیات ٹیچنگ ہسپتال سے ٹیکنکل عملے کو طلب کرلیا جنھوں نے چار گھنٹوں بعد پریشر کوبحال کردیا ۔اس حوالے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ اف گورنرز کے چیئرمین ندیم خاور نے جنگ کو بتایا کہ ہسپتال ڈائریکٹر نے واقعے کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں مسلے کو حل کرلیا گیا ۔ہسپتال کے قائمقام ڈائریکٹرپروفیسر روح المقیم نے جنگ کوبتایا کہ اکسیجن کا پریشر کم ہوگیا تھا تاہم ایچ ایم سی کے عملے کوہنگامی طورپر طلب کیا گیا جبکہ اپنے ہسپتال کے سٹاف کو بھی بلایا گیا ۔انھوں نے کہا کہ پلانٹ کے قریب وارڈز میں پریشر ٹھیک تھا لیکن پلانٹ سے دوروارڈز میں پریشر انتہائی کم تھا تاہم رات دس بجے کے قریب پریشر کو بحال کردیاگیا ۔انھوں نے کہا کہ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیںہوا۔یادرہے کہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب اکسیجن کی بندش سے ہسپتال میںسات مریض جاں بحق ہوئے تھےجبکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر اور دیگرعملے کو معطل کردیا گیا تھا جس میں اکسیجن پلانٹ کا عملہ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین