کوئٹہ (نمائندہ جنگ) بلوچستان کے علاقوں تربت اور تمپ سےپانچ لاشیں برآمد ہوئی ۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچوں کو قتل کیا، لاشیں دو مقامات پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیویز کا کہنا ہے کہ تمپ لیویز کو گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ تمپ کے سرحدی علاقے عبدوئی کے قریب تین لاشیں پڑی ہوئی ہیں جنہیں موقع پر پہنچ کر تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جبکہ ہوشاب لیویز کو بھی اطلاع ملی تھی ہوشاب کے علاقے ہیروک کے قریب دو لاشیں پڑی ہوئی ہیں لاشوں کو تربت کے ٹیچنگ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں ہیں لیویز ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پانچوں افراد کو قتل کر نے کے بعد لاشیں دو مقامات پر پھنک کر فرار ہو گئے لویز مزید تحقیقات کر رہی ہے۔