گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات (نمائندگان جنگ) گوجرانوالہ کے ہوٹل کا لیگی ارکان اسمبلی کے مشاورتی اجلاس کو سروس دینے سے انکار، انتظامیہ نے بکنگ کینسل کرواکر اجلاس رکوادیا، ضیافتی کھانا بھی ضبط کرلیا گیا۔گوجرانوالہ ڈویژن بھر کے لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تنظیمی عہدیداران کا 13 دسمبر جلسہ کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے اجلاس مقامی ہوٹل میں شیڈولڈ تھا جس میں صوبائی صدر رانا ثناء اللہ سمیت اعلی قیادت مدعو تھی۔اجلاس سے تھوڑی دیر قبل پولیس اور انتظامیہ نے ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر بکنگ کینسل کروادی اور تواضع کیلئے پکایا گیا کھانا بھی ضبط کرلیا۔لیگی رہنمائوں نےمشاورتی اجلاس کو گجرات کے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ انتظامیہ کے ذرائع نے اجلاس کو زبردستی روکنے کی تصدیق نہ کی ہے۔