لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے جس سے مسافروں کو شدیدمشکلات و پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ روز بھی لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پاک بزنس ٹرین 34 ڈاؤن شام 4 بجے کی بجائے شام 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی ۔ لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی44 ڈاون شاہ حسین ٹرین 7 بجکر 30منٹ کی بجائے رات 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی ۔ اسی طرح کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی مسافر ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔