امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کا حصول ہے۔
سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر پر پسپائی سے لے کر معیشت کی بربادی تک حکمرانوں نے ناقص کارکردگی کی ہر مثال قائم کی۔ وزیراعظم بلند و بانگ دعوے کریں یا دھمکیاں دیں عوام ان کی کارکردگی کو جان چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا مگر گزشتہ 73 سالوں میں نام نہاد جمہوری اور مارشل لاء کے ادوار میں اسلامی پاکستان کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی۔