• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نےایئر سیال کا افتتاح کردیا


وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ پہنچ گئےجہاں انہوں نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی ایئر لائن ایئر سیال کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم ایئرسیال کے افتتاح کے بعد صنعتکاروں سےخطاب کرینگے۔

عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر حماد اظہر ، غلام سرور اعوان اور معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان  بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے 17ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعظم سمبڑیال میں مستحق افرادمیں مویشی تقسیم کریں گے اور مقامی میرج ہال میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں ترقیاتی کام، صاف پانی، پارکس اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

تازہ ترین