• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج 17 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے جہاں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 17ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعظم نجی ائرلائن ائر سیال کا افتتاح کرنے دن  12بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچیں گے، وزیراعظم ائرسیال کے افتتاح کے بعد صنعتکاروں سےخطاب کرینگے۔


وزیراعظم سمبڑیال میں مستحق افرادمیں مویشی تقسیم کریں گے اور  مقامی میرج ہال میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے  17 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں ترقیاتی کام، صاف پانی، پارکس اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

 تقریب میں عمران خان نوجوان پروگرام کےتحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔

تازہ ترین