• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن و احتساب پر فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہے، چوہدری نثار

Corruption And Accountability Military And Government Are On Same Page Nisar
کرپشن اور احتساب کے معاملے پر فوج اور حکومت ایک صفحےپرہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے نیویارک میں پریس کانفرنس کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ایک دو دن میں پیش رفت ہو گی،انکوائری کمیٹی یا کمیشن جو بھی بنے گا،اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بچوں پر جو الزامات ہیں ان کا جواب وہی دے سکتے ہیں،معاملے کی شفاف انکوائری ہونی چاہیئے۔

پاناماپیپرزپرکمیشن کےقیام میں تاخیرمیں کئی عوامل درپیش تھے،کمیشن بننے میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ پہلے اپوزیشن میں اتفاق نہیں تھا۔پہلے ایف آئی اے، پھر نیب اور پھر سپریم کورٹ سے انکوائری کرانے کے مطالبے کئے گئے۔کئی سینئرججزنےپاناماپیپرزپرکمیشن کی سربراہی سےانکارکردیا تھا۔

چوہدری نثار کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت تحریر ی یقین دہانی پر دی، اسلام آبادمیں جلسہ کرناجرم نہیں،مسئلہ تب ہوتاہےجب جلسےکودھرنےمیں تبدیل کردیاجاتاہے۔
تازہ ترین