• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے وائٹ کار گینگ کا کارندہ گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپا مار کر وائٹ کار گینگ کے کارندےکو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق انتہائی مطلوب وائٹ کار گینگ کے کارندے کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے خلاف سی ٹی ڈی سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس پر فائرنگ، قتل، اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم صادق بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتا تھا۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھی پہلے بھی گر فتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم شہر میں منشیات کی سپلائی میں بھی ملوث تھا۔


ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 5 کلو سے زائد منشیات اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین