• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعدکی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں کشمیر پر قرارداد کی حمایت پر سعودیہ کے شکرگزار ہیں، پاکستانیوں کی کثیر تعداد سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک، سعودی عرب تعاون کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں، نیامے ڈیکلریشن میں او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر پر موقف کا اعادہ قابلِ تحسین ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیجی خطے میں تنازعات کے پرُ امن حل کی کاوشوں کو سراہتا ہے، پاکستان مسلم ممالک کے درمیان معاملات مذاکرات سے حل کرنے کاحامی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ برس ریاض میں پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کے منتظر ہیں، اسلاموفوبیا سے متعلق پاکستان کی قرارداد پر سعودی عرب کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف فورم پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت خوش آئند ہے۔

تازہ ترین