• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ریگولیٹری ادارے نے اسحاق ڈار کی شکایت مسترد کردی


برطانیہ میں میڈیا ریگولیٹری ادارے آف کوم نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جیو نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کیخلاف درج کرائی گئی شکایت مسترد کر دی۔

یہ پروگرام جیو نیوز پر 22؍ جون 2019ء کو نشر ہوا تھا۔ پروگرام میں مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مباحثہ ہوا تھا جس کے حوالے سے جیو نیوز کا کہنا تھا کہ اس یادداشت پر پاکستان اور برطانیہ کی حکومت کے درمیان اتفاق ہوا ہے، جس کے تحت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری کی درخواست کی تھی۔


پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال اور مہمان وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور اس عمل پر بات چیت کی، اس کے ساتھ ہی اس مفاہمتی یادداشت کے مندرجات اور متن کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔

اسحاق ڈار نے شکایت کی تھی کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا اور پروگرام میں نا انصافی کی گئی اور مفاہمتی یادداشت کے مندرجات پروگرام میں پیش کرنا ناقابل قبول اور ان کی نجی زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین