• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لے آئے


شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی جائیدادوں، اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی پراپرٹیز کی تفصیلات کے علاوہ دیگر اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ کچھ کمپنیاں بھی اسحاق ڈار کی ہیں کچھ میں شراکت داری ہے، ہجویری ہولڈنگ، ہجویری مضاربہ منیجمنٹ کمیٹی، سی این جی پاکستان،  گلف انشورنس، دبئی میں ہجویری ولا میں فلیٹ اسحاق ڈار کی ملکیت ہے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ پام جمیرا میں ایک اپارٹمنٹ اسحاق ڈار کی ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے براق ہولڈنگ میں انویسٹمنٹ کی ہوئی ہے، دارالنہان میں بھی اسحاق ڈار کی انویسٹمنٹ ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 5.5 ملین کا بیلنس ہے، اسحاق ڈار کے دوسرے اکاؤنٹ میں ہاف ملین درہم ہیں، اسحاق ڈار کے ایک اور اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 20 ہزار کا بیلنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں یہ تمام چیزیں سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی صرف ایک پراپرٹی ہے جو پاکستان میں ہے اور حکومت نے چھین لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں کوئی جائیداد نہیں، بچوں کا صرف ایک وِلا ہے جو اُن کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین