• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین، ٹھٹھہ واٹر اور پنک ریذیڈنسی ریفرنسزمیں تمام ریکارڈ پیش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کےپارک لین، ٹھٹھہ اور پنک ریذیڈنسی ریفرنسز میں گواہوں کے بیانات اور جرح جاری رہی،بدھ کو سماعت کے دوران پارک لین ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور گواہ احسن اسلم عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب کے گواہ احسن اسلم نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کمپنی رجسٹریشن آفس سے پارتھینون کمپنی کا ریکارڈ، پارتھینون کے سی ای او، لین دین سے متعلق ریکارڈ، زرداری کی مبینہ بے نامی پارتھینون کمپنی کی نیشنل بنک کیساتھ قرض معاہدوں کی تفصیلات، نیشنل بنک کیساتھ قرض کے بدلے جائیداد گروی معاہدوں کا ریکارڈ،مبینہ فرنٹ مین اقبال نوری کا بیان حلفی، کمپنی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ،پارتھینون کمپنی سے متعلق کورنگ لیٹرز اور اصل فارمزعدالت پیش کئے، نیب کے مطابق زردای کی کمپنی پارک لین نے قرض فراڈ کیلئے پارتھینون نامی فرنٹ کمپنی بنا رکھی تھی،گواہ کابیان مکمل ہونے پر عدالت نے جرح کیلئے سماعت16دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین