تہران (جنگ نیوز )ایران کے ایک پارلیمانی مشیر نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حسین امیرعبداللهیان نےایرانی میڈیا کو بتایا کہ وہ سکیورٹی وجوہات پر تفصیلات تو شیئر نہیں کر سکتے لیکن اس قتل میں ملوث افراد انصاف سے نہیں بچ سکتے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے نہ تو ذمہ داری قبول کی ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔