اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے بھی واضح کیا ہے کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے سینئر ممبرہیں اور جو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہ اعتزاز احسن کا بھی ہوگا۔
پی ڈی ایم اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر آمرانہ دور کا مقابلہ کیا ہے اور ہم آج بھی مقابلہ کررہے ہیں۔
اعتزاز احسن کے بیان پر بلاول بھٹو زر داری نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ باتیں آپ سے سن رہا ہوں اورکسی کے منہ میں کوئی الفاظ نہیں ڈالنا چاہتا ہوں جو انہوںنے شاید استعمال نہ کئے ہونگے
،پاکستان پیپلز پارٹی اسی موضوع پر اپنا سی سی کا اجلاس بلا رہے ہیں وہاں اعتزاز اور دیگر ممبران کی رائے لیں گے ، اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے سینئر ممبرہیں اور جو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہ اعتزاز احسن کا بھی ہوگا۔