• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہی ہے‘غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے مشکے سے شبیر احمد بلوچ ‘ گلوکار استاد عبدالواحد بلوچ ‘ ولی محمد بلوچ کو ساتھیوں ‘ تربت ماسٹر ایوب بلوچ اورحاجی عبدالصمد بلوچ کو سیاسی کارکنوںوخاندان‘ حب چوکی سے حاجی بہرام خان پٹھان کو 40 ساتھیوں اور اور شاہرگ سے ڈاکٹر سمیع اللہ ترین اور لطیف اللہ درانی کو 20 ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت اور سرداراختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد پر مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ شامل ہونے والوں ساتھیوں کی صلاحیتوں سے بی این پی مزید فعال اور منظم ہوگی بلوچستان بھر سے لوگوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی حقیقی معنوں میں تمام اقوام کے حقوق کے حصول ‘وسائل پر اختیار اور معدنی وسائل کی حفاظت کیلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی اورقومی مفادات کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی اوراس حوالے سے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا پارٹی بلاتفریق عوام کی خدمت کررہی ہے درایں اثناء بی این پی ضلع کوہلو کے صدرملک گامن، سینئر نائب صدر نوریز بلوچ،وڈیرہ سلطان،جنرل سیکرٹری میرفاروق مری‘ ڈاکٹر غلام قادر، انعام بخش، وحید بلوچ، عظیم خان، تاج محمد مری، ‘فضل محمد بلوچ،‘ عمران زرکون اور ایڈووکیٹ خلیل مری نے شمولیت کرنے والوں کو مبارک دی ہے۔
تازہ ترین